بوم بوم آفریدی کا شاندار کیچ سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی کی شاندار فیلڈنگ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

آفریدی بیٹنگ لائن کی جانب سے خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کر سکے لیکن شاندار کیچ پکڑ کر سوشل میڈیا ٹرینڈ ضرور بن گئے ہیں۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ میں اس عمر میں فیلڈنگ کرنے سے بچتا ہوں لیکن آج خود ہی باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے گیا۔

بوم بوم آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر امین کا مشکل اور ناقابل یقین کیچ پکڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اچھی فیلڈنگ انجوائے کیے بغیر نہیں کی جا سکتی۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

شاہد آفریدی نے دوران میچ بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر امین کا کیچ پکڑ کر شائقین کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے کیچ کو کیچ آف دی ٹورنامنٹ کہا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں