بھارت:فیروز آباد کے کالج میں مسلمان طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی


بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فیروزآباد کےایک  کالج میں مسلمان طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیروز آباد کے ایک کالج کے پرنسپل پربھاسکر رائے کی جانب سے اچانک دیئے جانے والے احکامات کے بعد کالج میں مسلمان طالبات کو برقعہ پہن کر کالج میں داخلے سے روک دیا گیا۔

کالج کے پرنسپل کا موقف ہے کہ برقع کالج ڈریس کوڈ کے خلاف ہے اور یونیفارم کا حصہ بھی نہیں ہے۔

کالج پرنسپل چھڑی کے ساتھ طالبات کو باہر نکالتے رہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں صرف برقع پہننے پر کالج سے نکالا جا رہا ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج میں صرف یونیفارم اورآئی ڈی کارڈ پہن کر داخل ہوا جا سکتا ہے، پولیس بھی کالج انتظامیہ کےساتھ ہے۔

مذکورہ کالج میں برقعے پر پابندی چند روز قبل لگائی گئی تھی جس کے بعد کالج کے خلاف ایک بہت بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد کالج انتظامیہ کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی نیا آڈر جاری نہیں کیا بلکہ یہ اُن کا 7 سال پرانا ’ڈریس کوڈ‘ ہے۔

کالج کے پرنسپل پربھاسکر رائے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کالج کے اندر آنے سے صرف اُن طالبات کو روکنے کا کہا ہے جو کالج یونیفارم میں نہیں ہوں گی یا جن کے پاس اُن کے آئی ڈی کارڈز نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ تمام طالبات کو کالج میں آنے کی اجازت ہے۔

برقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے برقعہ پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ اُنہیں رنگ برنگے برقعوں کے پہننے سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے اندر برقعے کا رنگ صرف ’گرے‘ ہو، اگر طالبات کسی اور رنگ کے برقعے میں کالج آتی ہیں تو اُن کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کالج کے  پرنسپل نے کہا کہ کیونکہ کالج کی طالبات کا یونیفارم بھی گرے رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ ہے، اس لیے انہوں نے برقعے کے لیے بھی گرے رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

اس کے علاوہ پربھاسکر رائے نے کہا کہ انہوں نے طالبات کے لیے ایک اور سہولت بھی رکھی ہے کہ اگر وہ کسی اور رنگ کا برقعہ پہن کر کالج آنا چاہتی ہیں تو آسکتی ہیں لیکن انہیں وہ برقعہ پہن کر کلاس روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ کالج میں داخلے ہوتے ہی انہیں چینجنگ روم میں برقعہ اُتار کر کلاس میں آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت: انتہا پسند ہندو کی دارالعلوم دیو بندکو تالا لگانے کی دھمکی


متعلقہ خبریں