’شکیب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے‘

’شکیب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے‘

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ڈھاکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکیب کی عدم دلچسپی کے باوجود ان کا خیال ہے کہ اس عہدے کے لیے وہی موزوں ترین کھلاڑی ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل افغانستان کے ہاتھوں اپنے ہی گھر میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح تھی جو اس نے 224 رنز کے مارجن سے بنگلہ دیش کے خلاف حاصل کی۔

نظم الحسن نے واضح کیا کہ اگر شکیب کپتان رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنی پڑے گی۔

ورلڈ کپ کے دوران بھی بنگلہ دیشی ٹیم متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی جبکہ اس کے بعد ٹائیگرز کو سری لنکا کے ہاتھوں 0-3 کے وائٹ واش کا سامنا بھی کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں