‘لیگی حکومت پولیو وائرس سے بھرےگٹر چھوڑ کر گئی’


اسلام آباد:  وزیراعظم کے پولیو معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی حکومت پولیو وائرس سے بھرے گٹر چھوڑ کر گئی ہے۔

پی ایم ایل ن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قوم کے مستقبل سے نہ کھیلے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے ایک سال میں پولیو کیسز کی تعداد 93  سے 307 پر پہنچ گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آگئے

بابر بن عطا نے کہا کہ آئی ایم بی کی رپورٹ کے مطابق لیگی حکومت نے تباہ شدہ پولیو پروگرام چھوڑا اور 5 مئ 2014ء کو پاکستان پر سفری پابندیاں لگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سے حاجیوں کو اب تک پولیو کے قطرے پینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا بچوں کے مستقبل کی خاطر پولیو پروگرام کو سیاسی نہ بنائیں۔


متعلقہ خبریں