بھارتی پولیس نے پودے کھانے پر بکریوں کو گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے پودے کھانے پر بکریوں کو گرفتار کر لیا

فوٹو: بھارتی میڈیا


نئی دہلی: بھارتی پولیس نے پودے کھانے پر دو بکریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے حضور آباد میں سرکاری سطح پر شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کو دو بکریاں کھا رہی تھیں جس کی شکایت مقامی تھانے کو دی گئی۔

مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بکریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ پودوں کو نقصان پہنچانے کی شکایت این جی او سے تعلق رکھنے والے رضاکروں نے درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری شجر کاری مہم کے دوران علاقے میں 9 سو پودے لگائے گئے تھے جن میں سے 250 پودے یہ بکریاں کھا گئیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کا کارنامہ: گھاس کاٹنے والے لاپتہ پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

پولیس نے پودے کھانے پر بکریوں کے مالک پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔


متعلقہ خبریں