لاہور ہائی کورٹ کا ماڈل ٹرائل کورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں چلنے والی پانچ ماڈل ٹرائل کورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ نےجن ماڈل ٹرائل کورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ان میں  ساہیوال، اوکاڑہ، فیروزوالا، خوشاب، اور وہاڑی کی ماڈل ٹرائل کورٹس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے پانچوں عدالتوں کے ججز سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

جولائی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ساہیوال کی فوجداری ماڈل ٹرائل کورٹ کے سینیئر سول جج شکیل احمد نے صرف 5 مقدمات کے ٹرائل مکمل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل کورٹس: ایک دن میں 350 سے زائد مقدمات کا فیصلہ

اسی طرح اوکاڑہ کی ماڈل کورٹ کے سول جج محمد اشرف نے 10 جبکہ فیروزوالا کے سول جج احسن رضا نے 14 مقدمات نمٹائے۔

اعدادوشمار کے مطابق خوشاب سینیئر سول جج محمد اسلم نے 14 اور وہاڑی کے سیکشن 30 کے سول جج راجہ زاہد حسین نے 12 ٹرائل مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے پانچوں جوڈیشل افسران کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔


متعلقہ خبریں