لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کردیا گیاہے۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ نیب حکام نے مریم نواز کےلئے لایاگیاکھانا لینے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ نئے حکم نامے کے مطابق مریم کےلئے گھر کا کھانا بند کردیاگیاہے،ذیشان ملک نے کہاہے کہ اگر عمران نیازی کو لگتا ہے ان حرکتوں سے حوصلے پست ہو جائیں گے تو اس کی غلط فہمی ہے۔
یوسف عباس شریف جن کا سیاست سے کوئی تعلق بھی نہیں ان کے لئے بھی گھر کا کھانا بند کردیا گیا۔ اتنا چھوٹا اور کم ظرف انسان ہے یہ عمران نیازی https://t.co/5BL0g0Gqvi
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) September 13, 2019
واضح رہے کہ 8اگست کو قومی احتساب بیورو نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ۔نیب کا کہنا ہے کہ دونوں کی چودھری شوگر ملز کیس میں پکڑا گیا ہے۔
چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ مریم نواز کو گرفتار کر کے نیب حوالات منتقل کیا گیا، جہاں دونوں ملزموں کا طبی معائنہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم نواز کے ٹیسٹ کلیئر قرار دیےاور نیب دفتر میں خواتین کے لئے سیل موجود نہ ہونے کے باعث وہاں موجود ڈے کیئر سینٹر کو نائب صدر ن لیگ کیلئے سب جیل قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: نیب لاہور میں قائم ڈے کیئر سینٹر مریم نواز کیلئے سب جیل قرار