شہباز گل کے تین’جرم‘

عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے سینیئر صحافی محمد مالک نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہبازگل کو ہٹانے سے متعلق چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں انکشاف کیا کہ شہبازگل نے دو تین ’جرم‘ کیے تھے جس کی پاداش میں انہیں ہٹایا گیا۔

محمد مالک نے بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر میں جب انہیں عہدہ دیا گیا تو انہوں نے اپنے حق میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے استعفیٰ دیدیا

اس نوٹیفکیشن کے بعد ترجمان پنجاب حکومت کو صوبائی وزرا کی کارکردگی چیک کرنے اور میٹنگز بلانے کا اختیار مل گیا تھا۔

سینئرصحافی نے انکشاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کو شکایت تھی کہ شہبازگل عثمان بزدار کی نسبت اپنی تشہیر زیادہ کرتے ہیں۔

محمد مالک کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے کابینہ ونگ کو خط لکھا گیا تھا کہ شہباز گل کو ہٹایا جائے اور عثمان بزدار نے بھی عمران خان سے اجازت لے لی تھی۔

شہباز گل کو فیصلے کا علم ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کا موقع دیا جائے۔

صحافی نے عون چوہدری کے بارے میں انکشاف کیا کہ انہیں کسی اور جگہ چیئرمین لگایا جائے گا۔

محمد مالک کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب عمرے سے واپس آکر مزید وزرا کو بھی ہٹائیں گے کیوں کہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔


متعلقہ خبریں