سعودی عدالت کا کمپنی کی گاڑیاں نیلام کر کے تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

سعودی عدالت کا کمپنی کی گاڑیاں نیلام کر کے تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے کمپنی کی گاڑیاں نیلام کر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے علاقہ الباحہ میں مقامی تعمیراتی کمپنی کے ملازمین نے دو سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دو سال کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جبکہ مستقل طور پر وطن لوٹ جانے والے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

متاثرہ ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ تعمیراتی کمپنی متعدد تعمیراتی منصوبے مکمل کر چکی ہے لیکن ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔

عدالت نے فوری طور پر کمپنی کی گاڑیاں سیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے گاڑیاں نیلام کر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ متاثرہ ملازمین کی تعداد تقریباً 55 ہے جن کا تعلق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین: تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 355 ملین روپے منظور

سعودی عرب کی وزارت محنت کے قانون کے مطابق کمپنیاں اور ادارے اس بات کی پابند ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا کریں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں