لاہور قلندرز کو جیت کے لیے بڑا ہدف


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنر بلے بازاحمد شہزاد اور کمار سنگا کارا میدان میں آئے تو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو بڑے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔

سلطانز کی پہلی وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری جب احمد شہزاد 38 رنز بنا کر مستفیظ الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی صہیب مقصود تھے۔ صہیب چار رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند کا شکارہوئے۔

تیسرے کھلاڑی سنگاکارا مستفیظ الرحمن کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سنگاکارا نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 63 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔

کیرن پولارڈ بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک نصف سنچری سے دو قدم کے فاصلے پر ہمت ہار گئے۔ سلطانز کے کپتان نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے48 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔

ڈیرن براوو نو اور سہیل تنویر ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


متعلقہ خبریں