کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردار ہونا نظام کی ناکامی ہے، رمیز راجہ


لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مبصر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری دراصل نظام کی ناکامی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ  قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کرکٹ نظام کی ناکامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پہلے محمد عامر نے 27 سال کی عمر میں اور اب وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس سے یہ تاثر ملا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کا کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے آرام کرنے کا فیصلہ

انہوں نے سوال کیا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کو مسترد کر دینے پر کیا پریشان نہیں ہونا چاہیے؟


متعلقہ خبریں