بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو غائب کر دیا، مشعال ملک

فوٹو: فائل


لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو غائب کر دیا ہے۔

مشعال ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر بے انتہا ظلم کیا جا رہا ہے تاہم پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے اور اب ہمیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جبکہ پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے میری اپنے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے بھارت کی جانب سے انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور یاسین ملک کی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے اس لیے اس پر بیرونی دباؤ نہیں پڑے گا لیکن میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں اور ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر سترہ ستمبر کو بحث ہو گی،

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ ہے جسے اب 40 روز ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکول اور تجارتی مراکز مکمل بند ہیں۔


متعلقہ خبریں