کنٹینر فراہم کرنا دراصل شکست تسلیم کرنا ہے، فضل الرحمان

فوٹو: فائل


ڈیرہ غازی خان: جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق احتجاج کی خاطر کنٹینر فراہم کرنا در اصل شکست تسلیم کرنا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور سب کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا ’وہ اپنا برخودار ہے اس کی ہر ادا قبول ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف نے تن تنہا 15 کامیاب ملین مارچ کیے اور اس دوران ایک پتا تک نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک جائز حکومت کیخلاف ناجائز دھرنا دیا تھا لیکن ہم ایک ناجائز حکومت کیخلاف آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں۔

ڈریرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا آزادی مارچ تاریخی ہوگا اور یہ ملک کی درست سمت کا تعین کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس مارچ کے بعد کوئی دھاندلی کرنے سے قبل سو بار سوچے گا۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں کوئی نیا تیر نہیں ماریں گے، حکمرانوں نے کشمیر کو بیچا ہے اور اظہار یکجہتی کے لیے ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں