جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،  پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا  ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ڈویژن اوراسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے  بارش پنجاب:اسلام آباد (ائیر پورٹ 45، بوکرہ 14، گولڑہ 02)،منگلہ 02، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ 01)، خیبرپختونخوا: چراٹ 04 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 44، بھکر 42 اور لیہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں