‘میری جیل کی نیند عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس کی نیند سے بہتر ہے’

‘میری جیل کی نیند عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس کی نیند سے بہتر ہے’

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا ہے اور ملک میں غریب نوالے کو ترس رہا ہے، پورا پاکستان تیار ہو جائے کیونکہ اس حکومت کو نکالنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ 

انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس حکومت کے ساتھ کسی بھی صورت ڈیل نہیں کریں گے۔ہم پہلے بھی ان کے ساتھ تھے اب بھی ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح واٹس ایپ پر ایک پیغام کے ذریعے جج کو نکالا گیا اب کوئی بھی جج اس کیس کو سننے کو تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مجھے جیل کے فرش پر جس طرح نیند آتی ہے عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس میں بھی نہیں آتی ہو گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری گرفتاری سے متعلق مختلف لوگوں اور سینئر صحافیوں نے پہلے سے ہی آگاہ کیا تھا۔ چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجھ پر آسٹریلیا کی جائیداد ڈال دی گئی جہاں میں ساری زندگی نہیں گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف بتائے کہ عالم ارواح میں کس کو ہیروئن فروخت کرتا تھا ۔ ان فرشتوں اور روحوں کو بھی پکڑے جن کومیں ہیروئن بیچتا تھا ۔ یہ کیس سو فیصد جھوٹا ہے اور جھوٹا ثابت ہو گا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں