قائداعظم ٹرافی کا آغاز ہو گیا

قائداعظم ٹرافی کا آغاز ہو گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب متعارف کرائے گئے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرکے تحت  قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان کے چار روزہ پرئمیرکرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف شہروں سے چھ ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سدرن پنجاب اورسنٹرل پنجاب کا میچ جاری ہے۔ سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

بابراعظم کی قیادت میں سنٹرل پنجاب پہلے باولنگ کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں میں اسٹارز پلیئرز ان ایکشن ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری رکھا گیا ہے، دوسری جانب شائقین لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے بھی فرسٹ کلاس کے میچزز دیکھ سکیں گے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ٹیسٹ کھیلنے والے تمام بڑے ممالک میں ایک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس کے گرد اس ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ گردش کرتی ہے۔

پاکستان میں یہ مقام قائداعظم ٹرافی کو حاصل ہے جو بانیِ پاکستان کے نام سے منسوب ہے۔

قومی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا فرسٹ کلاس کرکٹ میچ آزادیِ پاکستان کے چند ماہ بعد 2 صوبائی ٹیموں پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا گیا۔ باغِ جناح لاہور میں کھیلا گیا میچ 27تا 29 دسمبر 1947 تک جاری رہا ۔

پاکستانی تاریخ کے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغازقیام پاکستان کے 6 سال بعد ہوا۔ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب قائداعظم ٹرافی کے پہلا ایڈیشن کا انعقاد 1953-54 میں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں