لاہور قلندرز کے خلاف جنید خان کی شاندار ہیٹرک


دبئی: پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر جنید خان نے لگاتار تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

فاسٹ بالر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے لگاتار تین گیندوں پر یاسر شاہ، ڈیلپورٹ اور رضا حسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنید خان پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کے محمد عامر بھی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں۔

محمد عامر نے 2016 میں لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے  میچ میں  ڈیوین براوو، زوہیب بنگش اور پھر کیون کوپر کو آؤٹ کر کے پاکستان سپر لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں