چیف جسٹس نے پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ہوم سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پولیس تشدد کی خبروں اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس اصلاحات کے حوالے سے مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

مزید پڑھیں : صلاح الدین کے بعد عامر مسیح پر بھی پولیس تشدد کی تصدیق

یاد رہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے چوری کر نے والے صلاالدین کی پولیس حراست میں ہلاکت اور اس کے بعد عامر مسیح پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھیں۔

یکے بعد دیگرے ہونے والے ان واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت اور محکمہ پولیس پر شدید تنقید شروع ہوئی جس کے بعد چھوٹے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

یہ اقدامات عوام کا غصہ کم کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے اور پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا مطالبہ ابھی تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر اکھاڑ بچھاڑ

جمعہ کے روز پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوئی جس میں سیکرٹری کی سطح سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک کے تبادلے کیے گئے اور بعض کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں