’ عوام رشوت طلب کرنے والے سرکاری ملازم کو گولی مار دیں ‘

’ عوام رشوت طلب کرنے والے سرکاری ملازم کو گولی مار دیں ‘

مانیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹ نے عوام سے کہا ہے کہ اگر ان سے کوئی بھی سرکاری ملازم کام کے عوض رشوت طلب کرے تو اسے گولی مار دیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو اپنے حقوق سے متعلق متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ تمام ٹیکسز دے رہے ہیں پھر بھی اگر کوئی احمق افسر آپ سے سرکاری کام کے لئے رشوت طلب کرے تو اسے تھپڑ رسید کر دیں۔ اگر آپ کے پاس پستول موجود ہے تو اسے گولی مار دیں تاہم قتل مت کریں۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا بھرپور دفاع کروں گا اورآپ کو جیل نہیں جانے دوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ملازم اس حوالے سے کسی شہری کی شکایت لے کر میرے پاس آئے گا تو جرم ثابت ہونے پر میں اپنے سامنے اس شہری سے کہوں گا کہ اسے مزید تھپڑ رسید کرے۔


متعلقہ خبریں