سیاحوں کی حفاظت کیلیے نئی فورس کے قیام کی سفارش

سیاحوں کی حفاظت کیلیے نئی فورس کے قیام کی سفارش

لاہور: آئی جی پنجاب پولیس نے سیاحتی مقامات کے ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر نئی فورس بنانے کی سفارش کر دی۔

اس ضمن میں آئی جی پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹورسٹ فورس کی سمری منظوری کے لیے ارسال کر دی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کے تحفظ کے لیے ٹورسٹ فورس کے نام سے نئی فورس بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جورڈن، نیپال، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، ملائشیا میں ٹورسٹ فورس پہلے سے کام کر رہی ہے،  فورس کا پائلٹ پراجیکٹ مری سے شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال مری میں سیاحوں کے ساتھ مقامی افراد کے ناروا سلوک اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف پورے ملک میں ’’بائیکاٹ مری‘‘مہم سوشل میڈیا پر شروع کر دی گئی تھی۔

مہم کے باعث مری کی سڑکیں، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے ویران ہو گئے۔ مری میں پیش آئے ناخوشگوار واقعے نے ملک بھر کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں