پی سی بی نے کرکٹر محمد حسنین کا اجازت نامہ واپس لے لیا


لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ہفتے کے روز فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا اجازت نامہ واپس لے لیا۔

محمد حسنین کو فوری طور پر پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے فاسٹ باؤلر کو  کیریبین پریمیر لیگ  کے لئے این او سی جاری کیا تھا جسے اب واپس لے لیا گیا ہے، اس فیصلے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 ستمبر کو سری لنکا کیخلاف 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کا تربیتی کمپ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محمد حسنین کو ممکنہ 19 رکنی سکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔ قومی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف سیریز کے لئے اعلان 23 ستمبر کو ہوگا.

یاد رہے کہ  اس سے قبل پی سی بی نے محمد حسنین کا نام 20-2019 کے سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں بھی شامل نہیں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں