جاپان میں 100 سالہ افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی


ٹوکیو: جاپان میں 100 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس ایشیائی ملک میں شرح پیدائش انتہائی کم ہے جبکہ گزشتہ 49 سال کے دوران یہاں بڑی عمر کے افراد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عمر کی سنچری مکمل کرنے میں خواتین مردوں سے کہیں آگے ہیں۔ کُل 71238 افراد میں سے 88.1 فیصد خواتین اپنی زندگی کی 100 یا اس سے زائد بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سو سالہ افراد کی تعداد 1989 کے مقابلے میں 23 گنا بڑھ چکی ہے۔

اس ایشیائی ملک میں 100 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کی کل تعداد اس اتوار کو 62775 ہو جائے گی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1321 افراد زیادہ ہے۔

گزشتہ برس جاپان میں سو سال یا اس سے زیادہ عمر کو پہنچنے والے مردوں کی تعداد 8463 تھی جس میں اس سال 132 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

جاپان کے شہر فوکواوکا کی رہائشی کین تاناکا جو کہ 116 سال کی عمر رکھتی ہیں جاپان کی معمر ترین خاتون ہیں۔ کین تاناکا گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت ہیں۔

چیٹیٹسُو واٹانابی جاپان کے معمر ترین زندہ مرد ہیں، ان کی عمر 112 سال ہے۔

اس ایشیائی ملک میں خواتین کی اوسط عمر 87.32 جب کہ مردوں کی 31.25 سال ہے۔


متعلقہ خبریں