کابل میں خودکش دھماکہ، سات افراد ہلاک، متعدد زخمی


کابل: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان خبررساں ادارے خاما پریس کے مطابق دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ فوری طور پر دھماکہ خیز مواد کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ کابل کے علاقے ششدرک میں ہوا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد فورسز کی جانب سے علاقے کو گھرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں