پیپلز پارٹی کشمیر کے معاملہ پر عمران خان کے ساتھ ہے،نفیسہ شاہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے معاملہ پر عمران خان کے ساتھ ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا نام لئے بغیر کہا ’’آپ نے لوگوں کو روکا کہ ایل او سی پر نہ جائیں۔ ایسا بیان کیوں دیا گیاہے؟ ‘‘

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی پی پی کشمیر پر کبھی سیاست نہیں کرےگی۔ اقوام متحدہ میں خطاب پر اترایا جارہاہے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کس نے خطاب نہیں کیا؟اگر آپ کو اچھا سفیر بننا ہے تو شہید ذوالفقار بھٹو کو کاپی کریں ،مگر نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزراء شرارتیں کر رہے ہیں جس کے باعث انتشار پھیل رہا ہے،ایک وفاقی وزیر کی طرف سے  آرٹیکل 149  کیا سندھ پر تیسرا حملہ ہے،بلاول بھٹو خبردار کرتے ہیں تو ان پر چڑھ دوڑتے ہیں۔ بلاول بھٹو کی صرف ایک تقریر کا حوالہ دیا جاتا ہے،یاد رہے جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھو دیش کبھی نہیں بن سکتا۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا  اس صدر نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا،صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں،ایک سال میں صدر نے جو کچھ کیا وہ ماضی کے آمروں کی یاد دلاتا ہے۔ اس صدر نے سپریم کورٹ پر آئینی حملہ کیا، صدر نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کے اوپر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور آرڈیننسز بھی سیلکٹڈ ہیں،صدر کی وڈیوز بھی موجود ہیں،صدر ان وڈیوز میں کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں ٹریفک نہیں چلے گیایک وڈیو میں کہا گیا کہ جی حضور پی ٹی وی پر جو کہا گیا وہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں بتاؤں گا ایل او سی پر کب جانا ہے، حکم کا انتظار کریں، عمران خان


متعلقہ خبریں