اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت نے فائنل جیت لیا

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت نے فائنل جیت لیا

فوٹو: فائل


کولمبو: ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل بھارت نے جیت لیا۔

سری لنکا میں کھیلا جانے والا اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو صرف 5 رنز سے شکست دی۔

فائنل میچ میں 107 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی پوری ٹیم 35 ویں اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز سری لنکا میں 5 ستمبر کو ہوا تھا جس کا فائنل آج کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان اور دوسرا بھارت سے ہارا۔

اس سے قبل 7 ستمبر کو بھارت نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 306 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 47 ویں اوورز میں 245 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی تھی۔ افغانستان کی ٹیم کی جانب سے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

کویت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی اور کویت کو 163 رنز سے شکست دی۔


متعلقہ خبریں