مانیکا فیملی کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی پی او کے تبادلے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چئیرمین شپ دینے کے معاملے پر اہم پیشرفت

فوٹو: فائل


لاہور: مانیکا فیملی کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)  پاکپتن تبدیل کے تبادلے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

قرارد پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے.

ذرائع کے مطابق حضرت بابا فرید رح کے عرس کے موقع پر ڈپی پی او پاکپتن نے مانیکا فیملی کو مطلوبہ پروٹوکول اور ڈیمانڈ کے مطابق وی آئی پی پاسز نہ دیے، جسکی وجہ سے مانیکا فیملی ڈی پی او سے سخت ناراض تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا کارنامہ، ولائتی شراب دیسی شراب میں تبدیل

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او کا بڑے خاندان کی جی حضوری نہ کرنے پر تبدیل کیے جانا ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعویٰ کرنے والوں پر سوالیہ نشان ہے۔

قرارداد  کے مطابق حکومتی اداروں کو ذاتی تعلقات اور خاندانوں کی خوشدلی کے لئے استعمال کرنا شرمناک عمل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاکپتن میں آئے روز ڈی پی اوز کو صرف ایک خاندان کی خوشی اور رضا کے لئے تبدیل کیے جانے کے اقدام کی بھر پور مذمت کرتا ھے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اداروں کو بنا کسی تسلط کے میرٹ پر کام کرنے کی آزادی دی جائے۔


متعلقہ خبریں