مل جل کر اچھا کام کریں گے، سرفراز احمد

توجہ کارکردگی بہتر بنانے میں مرکوز ہے، سابق کپتان سرفراز احمد

فوٹو: فائل


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہم مل جل کر ہی کام کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد پرسکون تھا اور امید تھی کہ کپتان برقرار رہوں گا تاہم کپتان کو کتنے عرصے کے لیے منتخب کرنا ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان اور بورڈ کے درمیان فاصلے کم ہونے چاہئیں جبکہ بورڈ کی مرضی ہے وہ جسے چاہے ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان بنا دے۔ مصباح الحق کے ساتھ تعلقات اور اچھے ہو گئے ہیں اور کوشش ہو گی کہ مل جل کر ہی کام کریں جبکہ میں ایک روزہ اور ٹی 20 پر فوکس کر رہا ہوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے اپنا نمبر سیٹ کر لیا ہے اور اب کوشش ہو گی کہ اپنے نمبر پر ہی کھیلوں۔ میری کوشش ہو گی کہ سری لنکا کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردار ہونا نظام کی ناکامی ہے، رمیز راجہ

انہوں ںے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی کے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔ بابر اعظم کا نائب کپتان بننا خوش آئند ہے وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں