خفیہ گودام سے کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد، چار سمگلرز گرفتار


اسلام آباد: کسٹم حکام نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں خفیہ گودام پر چھاپہ مار کر کروڈوں روپے کا بھارتی سامان برآمد کرلیا اور چار مبینہ سمگلرز بھی گرفتار کر لیے۔

محکمہ کسٹمز اسلام آباد کی ایک ہفتے میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

کلیکٹر کسٹمز جواد ایس آغا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کسٹم کلیکٹریٹ اسلام آباد  نےخفیہ گودام  پر چھاپہ مارا اوو کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد کر لیاہے۔

سامان میں بھارتی گٹکا، جعلی سیگریٹ، بھارتی ڈش رسیورز، ٹائرز، الیکٹرک ہیٹرز، شیمپو وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوسٹل سروس کے زیر نگرانی بھارتی گٹکوں کی اسمگلنگ کا انکشاف

کسٹمز حکام کے مطابق پکڑے گئے سامان میں غیر ملکی ٹائر اور الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں جن کی مالیت 6  سے 7 کروڑ روپے ہے۔

اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز راؤ فہد نے بتایا کہ  پکڑا گیا سامان 7 ٹرکوں میں کسٹم گودام منتقل کیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں چار مبینہ سمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا نام نیٹ ورک کے سرغنہ تک پہنچنے کے لیے خفیہ رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ سمگلر سرغنہ  کا بیٹا بھی شامل ہے۔ دیگر سمگلرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں