ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی


ملک بھر میں ہر روز ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں، موذی اور جان لیوا مچھر کے کاٹنے سے پنجاب میں مزید 195 افراد اسپتال پہنچ گئے۔ مریضوں کی تعداد1500سے تجاوز کرگئی ہے۔

سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے زائد ہے۔ خیبرپختون خوا میں ڈینگی کے 77نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے وہاں  مریضوں کی  کل تعداد 1036 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا شکار ہوکر مزید ایک سو پچانوے افراد اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ سرگودھا ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج پانچ افراد میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

شہر قائد میں ڈینگی کے 1763 کیسسز سامنے آگئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1800 سے بڑھ گئی ہے۔خیبرپختون خوا میں ڈینگی کے 77نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے وہاں مریضوں کی تعداد 1036 تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 47نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سوات اور بٹگرام میں 9، بونیر اور لوئر دیر میں 4، مانسہرہ میں 3 اور نوشہرہ سے بھی ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا


متعلقہ خبریں