ملازمت سے استعفیٰ دینے والے دیانتدار ڈاکٹر نے 3 سال کی تنخواہ واپس کر دی


لاہور: پنجاب کے سابق سرکاری ڈاکٹر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی، ملازمت سے استعفیٰ دینے والے ڈاکٹر نے 3 سال کی تنخواہ صوبائی حکومت کو واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق 3 سال قبل اپنی نوکری سے استعفیٰ دینے والے ڈاکٹر حمزہ صدیقی نے 34 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں  جمع کرا دیے۔

محکمہ صحت کو لکھے گئے ایک خط  میں ڈاکٹر حمزہ صدیقی نے کہا کہ وہ مارچ 2015 میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال شیخوپورہ میں میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے، تاہم انہوں نے دسمبر 2015 میں استعفیٰ دے د یا اور بیرون ملک چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

تاہم ڈاکٹر کے مستعفی ہونے  اور ملک سے باہر چلنے جانے کے باوجود بھی تنخواہ باقاعدگی سے ان کے اکاؤنٹ میں آتی رہی۔

ڈاکٹر صدیقی کے مطابق 3 سال بعد ملک واپس آنے پر اکاؤنٹ چیک کیا تو اس میں 34 لاکھ روپے موجود تھے، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ  گئے۔

ذرائع آمدن کے بارے میں معلومات کے بعد ڈاکٹر حمزہ صدیقی نے اکاؤنٹ میں آنے والے سارے پیسے قومی خزانے میں جمع کروا دیے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر حمزہ صدیقی کی ایمانداری نے پنجاب حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کا بھی پول کھول دیا ہے۔


متعلقہ خبریں