عمران خان، اعظم سواتی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق


اسلامآباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر،  وزیر اعظم کا دورہ امریکہ،  پارلیمانی امور اور چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف دائر ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور  نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور وزیر اعظم  نے معاملے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم کو مختلف آرڈیننسوں اور بلوں پر  بھی بریفنگ دی۔ اعظم سواتی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر التواء بلوں اور آرڈیننسوں میں پیش رفت  کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  نے اعظم خان سواتی کو آرڈیننسوں اور بلوں کے معاملے میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم  کے متوقع  دورہ امریکہ کے دوران خیرمقدمی اجتماعات پر بھی غور کیا گیا۔

اعظم سواتی  کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکہ کے دوران ہیوسٹن میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران نیویارک میں بھی بڑے مظاہرے کیے جائینگے۔


متعلقہ خبریں