سندھ کے وزیر داخلہ اور پولیس سربراہ نے فائرنگ کرنے والے کا چیلنج قبول کرلیا


کراچی:اسپورٹس کاروں کے شوقین نے کراچی کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک شاہراہ فیصل پر سرعام فائرنگ کر کے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو کھلا چیلنج دے دیا۔

وزیر داخلہ سندھ اورانسپکٹر جنرل (آئی جی) نے رینٹ اے کار کے کاروبار سے وابستہ عدنان پاشا کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شرقی زون پولیس کو تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

عدنان پاشا کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ چلتی گاڑیوں کے درمیان شاہراہ فیصل پر فائرنگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

وڈیو میں بظاہر نشے میں دھت دکھائی دینے والا ہوائی فائرنگ کے بعد گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اعلان بھی کرتا ہے کہ کسی کے اندر دم ہے کہ وہ شاہراہ فیصل پر فائرنگ کر کے دکھائے۔

مفرور معطل ایس ایس پی رائو انوار کی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود گرفتاری میں ناکام صوبائی وزارت داخلہ اور آئی جی چیلنج میں کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام؟ اس کا فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں