سندھ کے سرکاری اسپتال میں جاں بحق بچے کے لئے ایمبولنس نہ ملنے پر رپورٹ طلب


کراچی:  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے میرپور خاص کے سرکاری اسپتال میں بچے کی ہلاکت کے بعد اس کے لواحقین کو ایمبولینس فراہم نہ کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ نے میر پور خاص کے سرکاری اسپتال میں جاں بحق بچے کے لئے ایمبولنس نہ ملنے پر ذمہ دار حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر میرپور خاص سے  واقعہ کی تفصیلی رپورٹ  طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی:اسپتالوں میں ادویات فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سید مراد علی شاہ  نے استفسار کیاہے کہ میت لے جانے کے لیے ایمبولینس کاانتظام کیوں نہیں کیاگیا، انہیں تفصیلی رپورٹ دی جائے کہ اسپتال کی ایمبولنس کہاں تھی؟

وزیراعلی نے کہا ہے کہ وہ عوام کے دکھ کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ لوگوں کی مشکلات بڑھانے سے گریز کیا جائے اور متاثرہ خاندان کی مدد کی جائے۔


متعلقہ خبریں