باپ کے وحشیانہ تشدد سے معصوم بچی جاں بحق

باپ کے وحشیانہ تشدد سے معصوم بچی جاں بحق

مرید کے: شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں باپ نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مریدکے کی پانچ سالہ معصوم بچی کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اسکول جانے سے انکار کر دیا جس پر ملزم آصف نے اپنی ہی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ جس کی وجہ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ خاموشی سے اپنی بیٹی کو دفنا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی تاہم ملزم آصف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے معصوم حادیہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی اہلیہ ساجدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

معصوم بچی کی والدہ ساجدہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے دو روز قبل بھی حادیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور آج پھر شدید تشدد کیا جس کی وجہ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ میرا شوہر کسی کو بتائے بغیر خاموشی سے بچی کو دفنا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں لیگی رہنما کی انسان دشمنی: دو اینٹوں کی قیمت، سات سالہ بچے پر تین گھنٹے تشدد

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی کی لاش کو تحویل میں لے لیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں