افغان طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

افغان طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مذاکرات کیسے بحال کیے جائیں؟

طالبان سے مذاکرات میں ناکامی کی وضاحت کیلئے زلمے خلیل زاد امریکی کانگریس میں طلب

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی فوجی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں۔

امریکی صدر نے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے کہ جب 28 ستمبر کو طے شدہ پروگرام کے تحت افغانستان میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ یہ انتخابات ماضی میں دو مرتبہ ملتوی ہو چکے ہیں۔

عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق افغان طالبان چونکہ ان صدارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اس لیے ان کی ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جب کہ موجودہ افغان صدر اشرف غنی کی حتی الامکان کوشش ہوگی کہ وہ ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہوجائیں تاکہ آئندہ پانچ سال مزید ان کا اقتدار برقراررہے۔

طالبان افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لیے متحرک

افغان حکومت کی جانب سے اس بات کا واضح عندیہ دیا جا چکا ہے کہ پہلے صدارتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد امن معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

افغان طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازخود ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغان طالبان نے اسی ضمن میں گزشتہ دنوں روس کا دورہ کیا ہے جہاں امن مذاکرات کے حوالے سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں