کراچی: سیاسی طور پر خاموش عشرت العباد کا متحرک ہونا معنی خیز ہے؟

کراچی: سیاسی طور پر خاموش عشرت العباد کا متحرک ہونا معنی خیز ہے؟

کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد صوبائی سیاست میں اچانک متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز پیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں انہیں گورنر سندھ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں جو انہوں نے ریکارڈ مدت تک انجام دیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ملک خاموش زندگی گزارنے والے ڈاکٹر عشرت العباد سب سے زیادہ طویل عرصے تک گورنر سندھ رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

کراچی:حکومت سندھ کے لیے خطرے کی گھنٹی؟وفاق کا سپریم کورٹ جانے کا عندیہ

ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دبئی سے ٹیلی فون پر پیر صاحب پگارا سے رابطہ کیا جس میں کہا کہ انہوں نے آئین کی شق 149 پر جو مؤقف اختیار کیا ہے وہ جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ ہے۔

ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پراتفاق کیا کہ  صوبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی فیڈریشن کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اشد ضروری ہے۔

وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضہ کرنے کی بات زیادہ خطرناک ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مسائل کا خاتمہ اتفاق رائے اور یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے بات چیت میں ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کے لوگوں کا مفاد سے سے زیادہ مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ایک عرصے تک خدمت کرنے پہ فخر ہے۔

سابق گورنر ایک ایسے وقت میں اچانک متحرک ہوئے ہیں کہ جب سندھ میں سیاسی طور پر خاصی اضطرابی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔ اس وقت عام تاثر ہے کہ وفاق اور صوبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ماضی میں سابق گورنر سندھ کے متعلق صوبے میں عام تاثر تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے درمیان پل کا کردار بہتر انداز میں انجام دیتے ہیں۔ سیاسی مبصرین ان کے متحرک ہونے کو معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں