ایران پر دباؤ کی پالیسی میں ناکامی پر پومپیو نے سمت بدل لی، جواد ظریف

ایران پر دباؤ کی پالیسی میں ناکامی پر پومپیو نے سمت بدل لی، جواد ظریف

تہران: ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ہم منصب امریکی سیکریٹری خارجہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی میں ناکامی پر مائیک پومپیو نے اپنی سمت تبدیل کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یمن میں پھنس گئے ہیں۔

سعودی عرب: تیل تنصیبات پر حملہ حوثیوں نے نہیں ایران نے کیا، امریکی دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ کا خیال تھا کہ وہ ہتھیاروں کی برتری اسے فوجی فتح دلائے گی۔

جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران پر الزام لگانے سے تباہی ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ ہماری جانب سے پیش کردہ تجویز قبول کی جائے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے کہ اسی میں جنگ کا خاتمہ اور تنازعہ کا حل ممکن ہے۔

ایران کی جانب سے اس ضمن میں 15 اپریل کو تجویز پیش کی گئی تھی۔


ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یہ بات اس الزام کے جواب میں کہی ہے جو امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد عائد کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ حوثی باغیوں نے نہیں بلکہ ایران نے کیا ہے۔

ایرانی تیل تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ زیر غور لانے کا مطالبہ

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکی الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ عباس موسوی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ امریکہ اس نوعیت کے الزامات عائد کرکے کارروائی کرنے کا جواز تلاش کررہا ہے۔

روسی ٹی وی نے ایران کے انقلابی گارڈز کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ایران کی حدود کے قریب موجود امریکی بحری بیڑے اس کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ سے جنگ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام میں مدد کی پیشکش کردی

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے پیشکش کی ہے کہ امریکہ مملکت کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔


متعلقہ خبریں