وینا ملک کا خواتین کو اپنا خیال رکھنے کا مشورہ

وینا ملک کا خواتین کو اپنا خیال رکھنے کا مشورہ

کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سینے کی کامیاب سرجری کے بعد خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کر دی۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے کامیاب سرجری کے بعد اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر لگاتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے جس پر وہ  نہ صرف اپنے رب کی شکر گزار ہیں بلکہ ڈاکٹروں کی بھی بے حد مشکور ہیں۔

وینا ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کراچی کے نجی اسپتال میں بریسٹ ٹیومر کو ختم کرنے کی میری کامیاب سرجری ہو چکی ہے اور میں اپنے تمام چاہنے والوں کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھا۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ میری کامیاب سرجری ڈاکٹر کوثر کی زیر نگرانی ہوئی، میں آپریشن کے ہر لمحے پر رہنمائی کے لیے ان کی مشکور ہوں۔

پاکستانی اداکارہ نے خواتین کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ چھاتی کے کینسر یا کسی اور بیماری میں خواتین اپنا بے حد خیال رکھیں اور اس موضوع کو ممنوعہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ماورا نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا
آخر میں وینا ملک نے کہا کہ اللہ ہمیں صحت اور ایمان سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں