پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ ’کن کشن‘ قانون کا استعمال


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ’کن کشن‘ قانون کے استعمال کا پہلا واقعہ رونما ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق سنٹرل پنجاب کے بلے باز عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد بطور متبادل ٹیم میں شامل ہوگئے تاہم ان کو میچ کے دوران باؤلنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

سنٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی۔

عثمان صلاح الدین نے سر اور گردن میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کی تھی۔

سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔


متعلقہ خبریں