ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا نوجوانوں پر تشدد

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب پولیس کا شہریوں پر تشدد کم نہ ہوا۔ لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور میں شہریوں پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے قانون کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کی پٹائی لگا دی۔

لاہور کی ڈولفن فورس سڑکوں پر ہی فیصلے کرنے لگی۔ ون ویلنگ کرنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کیولری پل پر 2 نوجوانوں کو پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈولفن فورس کے دونوں اہلکاروں نے نوجوانوں پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ترجمان پنجاب پولیس انعام غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد پولیس کی پالیسی نہیں ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی اور ایس پی ڈولفن اسکواڈ کو واقعہ کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ، کرنٹ لگانے سمیت خاتون پر بدترین تشدد

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 2 لاکھ  پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی تربیت کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں