عمران خان کے دورہ امریکہ پر کتنا خرچہ آئے گا؟

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اس بار بھی امریکہ نجی کمرشل پرواز کے ذریعے جائیں گے۔

چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر صرف ایک لاکھ 62 ‏ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دورے کے لیے خصوصی طیارہ ‏استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر تحریک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم  نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ پیش کردیا۔

واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں۔

سیف اللہ نیازی کے مطابق سابق صدر زرداری  2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیا۔

نواز شریف نے 2013 میں واشنگٹن کا سفر کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ عمران خان 2019 میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیا۔

اسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔

آصف زرداری 2012 میں نیویارک گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کر آئے۔

نواز شریف کا 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

وزیر اعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک  جائیں گے تو اندازاً صرف ایک لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز