نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور لٹیرے بن گئے

نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور لٹیرے بن گئے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے سب سے زیادہ آبادی والے اور مرکزی شہر لاہور میں نجی ٹیکسی سروس کا ایک ڈرائیور اپنے مسافر کو لوٹ کر فرار ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک نجی ایئرلائن کے مینیجر عامراحسن نے تھانے میں ٹیکسی سروس کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دی ہے۔

درخواست کےمتن میں درج ہے کہ مسافر اپنا سامان گاڑی میں چھوڑ کر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا اور پیچھے سے ڈرائیور فرار ہوگیا۔

مینیجر نے سفر کے لیے ایک نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے گاڑی منگوائی تھی جس کا ڈرائیور لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان سمیت غائب ہوگیا۔

مدعی نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ڈرائیوردفتر کا لیپ ٹاپ،موبائل فون اور وردی بھی اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ عامر احسن کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں کمپنی کا حساس ڈیٹا موجود تھا۔

پولیس نے واقع کی چھان بین شروع کردی ہے اور نجی ٹیکسی سروس سے بھی رابطہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور جلد ہی سامان برآمد کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں