قومی ائر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی

قومی ائر لائن کے طیارے میں آگ لگ گئی

لاہور: قومی ائر لائن کی غیر ملکی پرواز کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی۔

قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 حادثے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے کے اڑان بھرتے ہی شارٹ سرکٹ کے باعث انجن میں آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کو بحفاظت لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا۔

متاثرہ طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو گراؤنڈ کر کے قومی ائر لائن کے انجینئرز نے مرمت کا کام شروع کر دیا۔

طیارے کے رن وے پر اترتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھا دیا گیا۔ پی آئی اے انتطامیہ کے مطابق طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے جدہ روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں قومی ائرلائن سے 1ہزار افراد کو فارغ کیا گیاہے،سی ای او پی آئی اے

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے طیاروں کی خستہ حالی کا نوٹس لے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں