نادیہ حسین کی منفی کردار کے ساتھ واپسی

نادیہ حسن منفی کردار نبھائیں گی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

اداکارہ اپنے کاروبار کے سبب ڈرامے سے دو رہی ہیں لکن اب وہ ہم ٹی وی کی نئی پیشکش میں جلوہ گر ہوں گی جس کے ہدایتکار حسیب علی ہیں۔

انہوں نے اپنے نئے آنے والے سریل کا نام تو نہیں بتایا البتہ اپنے مداحوں کو یہ ضرور بتایا کہ  اس ڈرامے وہ ولن کا منفی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

معروف ماڈل نے بتایا کہ اس کے ساتھ سویرا ندیم اور ان کی بیٹی کنزہ ہاشمی بھی موجود ہیں اور وہ سویرا کی بھابی کا کردار نبھارہی ہوں۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں اختر حسنین ان کے شوہر کا کردار نبھائیں گے۔

ڈرامے کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر مبنی ہے جہاں اتار چڑھاؤ، مالی پریشانیاں اور جبکہ گھریلو سیاست بھی اس ڈرامے کی کہانی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘منفی کردار ادا کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے کہ جن لوگوں میں میرے کردار جیسی عادتیں موجود ہیں وہ کچھ سبق ضرور حاصل کریں اور بہتر بن سکیں۔

ڈرامے کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ نادیہ حسین کو امید ہے کہ رواں سال دسمبر تک پہلی قسط نشر ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں