مریم نواز کی ‘تاجپوشی’ کا اعلان

مریم نواز کی 'تاجپوشی' کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں تنظیمی کنونشن میں شرکت کے لئے آنے والی مریم نواز کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو سرگودھا آمد کے موقع پر سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔

مریم نواز آج سرگودھا میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن میں شریک ہو رہی ہیں جس کے لئے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

سر گودھا کے میئر ملک نوید اسلم کی جانب سے مریم نواز کو 21 تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔

قیمتی طلائی تاج سوشل میڈیا کنونشن کے دوران مریم نواز کو پہنایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کنونشن میں شرکت کے لئے لاہور سے سرگودھا روانہ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں