اسٹاک مارکیٹ 447 پوائنٹ کے اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیسک میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کا 31481 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 825 کی سطح پر چلا گیا تھا۔

بعد ازاں پہلے ہی گھنٹے میں مارکیٹ انتہائی مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس انتہائی نیچے چلا گا تھا۔

اسکرین شاٹ

ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں استحکام رہا اور 100 انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ بند ہونے سے تھوڑی دیر قبل انڈیکس31,954.56 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے رور اختتام پر انڈیکس 447 پوائنٹ کے اضافے سے 31,928.55 رہا اور مجموعی طور پر81,679,290 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,641,096,157 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور تین دن میں 1014 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 31 ہزار 546 پر تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 65 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 82,869,010 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,333,282,469 اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 65 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔

جمعرات کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس 591 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔ بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور اختتام 795 پوائنٹ کے اضافے سے 30,954 پر ہوا۔


متعلقہ خبریں