مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب ‏


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب ‏کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومتی رابطوں سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے پا چکا ہے ہےجس کے مطابق دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انکی دو ملاقاتیں ہوں گی۔

امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ماہ کے دوران یہ دوسری اہم ملاقات ہو گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان متعدد اہم ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم 19 ستمبرکوسعودی عرب کے دورے پر جائیں گے

وزیراعظم کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی بھی  مشاورت بھی جاری ہے تاہم یہ طے ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں