مریم نواز کیخلاف ایک اور انکوائری کا آغاز

احتساب عدالت نے مریم نواز کی طلبی کے لیے سمن بھجوادیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر حراست سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مریم نواز سے چوہدری شوگر مل کے بعد شمیم شوگر مل سے متعلق بھی تفتیش شروع کر دی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز سے شمیم شوگر مل کی خریداری سے متعلق سوالات کیے گیے جبکہ انہیں مل کی خریداری کا معاہدہ بھی دکھایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دستاویزات کے مطابق شمیم شوگر مل کو ایک ارب 20 کروڑ کے عوض خریدا گیا اور یہ رقم ملزمان نے میسرز مونو گروپ کو ادا کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی نائب صدر نے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی۔

مریم نواز سے پوچھا گیا کہ اس شوگر مل کی خریداری کےلیے رقم کہاں سے آئی تاہم انہوں نے خاموشی اختیار کی۔

شمیم شوگر مل سے متعلق نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں