ایشیز آسٹریلیا کے نام، انگلینڈ پانچویں ٹیسٹ میں فاتح، سیریز برابر

ایشیز آسٹریلیا کے نام، انگلینڈ پانچویں ٹیسٹ میں فاتح، سیریز برابر

لندن: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 135 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایشیز سیریز دو- دو سے برابر کر دی۔

میزبان ٹیم کی اس فتح کے ساتھ ایشیز کرکٹ کی تاریخ میں 1972 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یہ سیریز برابر ہوئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا ایشیز کا ٹائٹل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔

اوول کے میدان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 294 رنز اسکور کیے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوز بٹلر 70 اور کپتان جو روٹ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے پانچ اور پیٹ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ٹم پین الیون جوفرا آرچر کی تباہ کن باولنگ کی وجہ سے ڈھیر ہو گئی اور انہوں نے محض 225 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے چھ جبکہ سیم کرن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

69 رنز کی برتری کے ساتھ انگلش ٹیم نے دوبارہ بلے بازی کا آغاز کیا اور ڈینلی کے 94 رنز کی عمدہ اننگز کے باعث آسٹریلیا کو 399 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی بلے باز لڑکھڑا گئے، سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر ریکارڈ ساتویں مرتبہ اسٹورٹ براڈ کا نشانہ بنے اور کیویز کی پوری ٹیم 263 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ نے یہ میچ 135 رنز سے جیت لیا۔ جو روٹ الیون کی جانب سے براڈ اور لیچ نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز میں بہترین بلے بازی کرنے کے سبب سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں