سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان  کیا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

دوسری جانب پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کردئیے گئے۔

اس کے علاوہ کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم منیجمنٹ کا حصہ ہیں۔

میجر ریٹائرڈ اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکورٹی منیجر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکورٹی منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


متعلقہ خبریں